Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حلقہ بندیاں ، ای سی پی نوٹیفکیشن چیلنج

شائع 18 جون 2020 07:22am

الیکشن کمیشن کا حلقہ بندیوں کے لیے کمیٹی تشکیل دینا غیر قانونی ہے، کمیٹی میں ڈپٹی کمشنر کو شامل کیا گیا۔

ایم کیوایم نے الیکش کمیشن کے نوٹیفکیشن کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

  ایم کیو ایم نے حلقہ بندی سے متعلق الیکشن کمیشن کا  نوٹیفکیشن چیلنج کردیا۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کمیشن نے اپنے  نوٹیفکیشن میں حلقہ بندیوں  کیلئے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کو  شامل کیا تھا۔

درخواست کے مطابق  2013 میں حلقہ بندیوں کا طریقہ طے ہوچکا ہے،  حلقہ بندیوں کے لیے کمیٹی تشکیل دینا غیر قانونی ہے، کمیٹی بلدیاتی انتخابات میں بھی اثر انداز ہوگی، اسلئے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے۔